حیفا کے شہری 6 دن تک خوراک اور پانی ذخیرہ کریں، صیہونی حکومت کے حیفا شہر کے میئر کا اعلان
صیہونی حکومت کے حیفا شہر کے میئر نے شہریوں سے کہا کہ وہ پانی اور خوراک کی بچت کریں۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی چینل کان نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ حیفا کے میئر نے اس شہر کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ 6 دن تک خوراک اور پانی ذخیرہ کریں۔فلسطین کی سما نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حیفا کے میئر یونہ یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شہر روزانہ 4 ہزار راکٹ فائر کرنے کے لیے تیار ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر توانائی ایلی کوہن نے بھی ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشے کے پیش نظر اتوار کی شب ایندھن کے ٹینکوں کی استعداد بڑھانے کا حکم جاری کیا۔
صیہونی حکومت کے کان چینل کا کہنا تھا کہ ایلی کوہن نے اس حکومت کی وزارت توانائی میں کسی بھی تنازعے کے لیے تیاری کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔اس رپورٹ کے مطابق، انہوں نے حکم دیا کہ کوئلے اور ڈیزل کے ٹینکوں کی قدرت و استعداد کو اس خدشے کے پیش نظر بڑھا دیا جائے تاکہ ان کی سپلائی میں خلا پیدا نہ ہو۔
واضح ر ہے کہ تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر فواد علی الشکر کے قتل کے بعد صیہونی حکومت کے تمام عناصر ہائی الرٹ پر ہیں۔