روسی بمبار طیارہ سائبیریا کے علاقے میں گر کر تباہ + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i436193-روسی_بمبار_طیارہ_سائبیریا_کے_علاقے_میں_گر_کر_تباہ_ویڈیو
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کا ایک ٹی یو- ٹوئنٹی ٹو ایم تھری Tu-22M3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۹ Asia/Tehran

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کا ایک ٹی یو- ٹوئنٹی ٹو ایم تھری Tu-22M3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روس کا  ٹی یو ٹوئنٹی ٹو ایم تھری اسٹریٹجک طیارہ غیر آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس طیارے کے عملے کے چار ارکان اس بڑے بمبار طیارے سے ہنگامی طور پر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس طیارے کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دیا گیا ہے اور اس بمبار طیارے پر زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی آگ لگ گئی تھی۔