نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں، یائیر لاپیڈ
Aug ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطین کی استقامتی تنظیموں کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپیڈ نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے اس پر حماس کے ساتھ اسرائيلی قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے تک رسائی کی راہ رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔ یائیر لاپیڈ نے اسرائيلی قیدیوں کی رہائی کو صیہونی معاشرے کی صورتحال بہتر ہونے کا سبب قرار دیا۔