Aug ۱۸, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے لیے تمام امریکی  پرواز منسوخ

صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے نے مقبوضہ فلسطین کے لیے جانے والی تمام امریکی پروازوں کو منسوخ کئے جانے کی خبر دی ہے ۔

سحرنیوز/دنیا: صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن  کے ادارے  نے اعلان کیا ہے کہ امریکن ایئرلائنز نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی تمام پروازیں باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

اس سے قبل صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے لکھا تھا کہ بڑی  ایئر لائن  "امریکن ایئر لائنز" نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس اخبار کے مطابق فی الحال کمپنی کی ویب سائٹ اور ریزرویشن سینٹر پر آئندہ موسم سرما میں مقبوضہ فلسطین کے لیے اور وہاں سے امریکہ کے لئے کوئی براہ راست پرواز نہيں ہے۔

 

 

ٹیگس