نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
Sep ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ کے ہزاروں مخالفین نے غزہ میں جنگ روکنے کے لیے جمعرات کی شب تل ابیب میں ایک بار پھر احتجاج اور مظاہرے کئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی سما کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین حماس کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے اورجنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے برسر اقتدار صیہونی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
گزشتہ دنوں تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے اور صیہونی حکومت کی پولیس نے درجنوں صیہونیوں کو گرفتار کر لیا۔ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملنے بعد لیبر یونین کی کال پر مقبوضہ علاقوں میں پیر کو ملک گیر ہڑتال کی گئی تھی۔