Sep ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran

فلپائن کے آسمان پر شہاب ثاقب کے خوبصورت نظارے نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب فلپائن کے شمالی حصے لوزون جزیرے پر شہاب ثاقب کو دیکھا گیا۔ ایجنسی کے مطابق ایک میٹرکا خلائی پتھر زمین کے ماحول میں جل کر ختم ہوگیا جس نے آگ کے گولے کی شکل اختیار کی ہوئی تھی۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ زمینی ماحول میں داخل ہونے کے بعد لوزون جزیرے کا آسمان نیلی پیلی روشنی سے جگمگا اٹھا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہاب ثاقب کے اس خوبصورت نظارے کو لوگوں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا تو سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی یہ نظارہ ریکارڈ ہوا جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہا ہے۔

ٹیگس