ایرانی میزائلوں سے خوف و ہراس، صہیونی حکام کا جدید امریکی ڈیفنس سسٹم نصب کرنے پر غور
Oct ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
ایران کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکام وائٹ ہاؤس کے ساتھ جدید امریکی دفاعی نظام کی تنصیب کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں اسرائیل پر بلیسٹک میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکام امریکہ سے جدید دفاعی سسٹم برامد کرنے کےلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں صہیونی دفاعی نظام مکمل ناکام ہوگیا تھا جس کے بعد صیہونی حکام امریکہ سے جدیدترین اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
صہیونی فوج کے ریڈیو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج جدید ڈیفنس سسٹم کا ایک نمونہ اسرائیل کے حوالے کرے گی جو اسرائیلی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر صہیونی علاقوں کی حفاظت کرے گا۔