Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • آئرلینڈ میں صیہونی مخالف بل کی منظوری

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک بل کی منظوری دے کر صیہونی حکومت کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے قانون سازوں نے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس میں صیہونی حکومت کو ایک جارح اور مجرم حکومت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے کہ جو اقوام عالم کی نظروں کے سامنے غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے۔ اس بل کی بنیاد پر آئرش حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف تجارتی، سفری اور سفارتی پابندیاں عائد کرے۔
آئرلینڈ کے قانون سازوں نے اس بل کی منظوری دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے تمام لین دین کو فوری طور پر معطل کرے نیز تل ابیب کو ہتھیار لے جانے والے طیاروں کے لئے آئرش ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائے-

ٹیگس