نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438669-نیتن_یاہو_کے_خلاف_تل_ابیب_میں_مظاہرے_متعدد_مظاہرین_گرفتار
صیہونی حکومت کی پولیس نے سنیچر کی رات نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار

صیہونی حکومت کی پولیس نے سنیچر کی رات نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں جنگ غزہ کے تعلق سے نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ سنیچر کی رات بھی جاری رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صیہونی جنگی قیدیوں کی رہائی انجام نہ پانے کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیا۔ مظاہرین نے حکومت سے جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد سے جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔
عبرانی زبان کے روزنامے ہاآرتص نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی پولیس نے تل ابیب میں کم سے کم  پانچ مظآہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔