غزہ میں جاری نسل کشی سے متعلق عیسائی رہنما کا اہم بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438881-غزہ_میں_جاری_نسل_کشی_سے_متعلق_عیسائی_رہنما_کا_اہم_بیان
عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے غزہ پٹی کی موجودہ صورتحال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں جاری نسل کشی سے متعلق عیسائی رہنما کا اہم بیان

عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے غزہ پٹی کی موجودہ صورتحال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ جنگ میں دہشتگرد صیہونی حکومت کے انسانیت کو شرمسار کر دینے والے اقدامات کے خلاف تنقیدی تقریر کے دوران پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا غزہ میں صیہونی فوجی کارروائیاں فلسطینی عوام کی نسل کشی تو نہیں؟

اپنے ریمارکس میں، جو آج (اتوار) ایک نئی کتاب میں تحریری طور پر شائع ہوئے، پوپ نے کہا کہ کچھ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔

دنیا ئے کیتھولک کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ کارروائیاں قانون دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے طے کی گئی نسل کشی کی تعریف پر پورا اترتی ہیں۔

اس حقیقت کے باوجود کہ صیہونی حکومت نے نسل کشی کے تمام الزامات کی تردید کی ہے، صیہونی وزارت خارجہ نے ابھی تک پوپ کے بیان پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔