Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • شام میں دہشتگردوں کا کیمیائی حملے کا منصوبہ

روس کے ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گرد کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: روسی خبر رساں ادارے نے اعلان کیا ہے کہ تحریر الشام دہشت گرد گروہ شمال مغربی شام کے صوبوں حلب اور ادلب پر حملے میں زہریلا مواد استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے یہ مواد حزب اسلامی ترکستانی کے ایک مرکز سے جسر الشغور کے مضافات میں منتقل بھی کر دیا ہے۔
شام میں دہشت گرد گروہوں نے ستائیس نومبر سے بعض ملکوں کی حمایت سے تازہ دم دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہوئے شمال مغربی، مغربی اور جنوب مغربی حلب میں شامی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ ان گروہوں کو شامی فوج کے شدید ترین جوابی حملوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس