فرانسیسی جزیرے مایوٹے میں سمندری طوفان کی تباہی
Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
فرانس کے جزیرے مایوٹے میں صدی کے بدترین سمندری طوفان چیڈو نے تباہی مچا دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے فرانس کے جزیرے مایوٹے میں صدی کے بدترین سمندری طوفان چیڈو سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اب تک مختلف واقعات میں 11 افراد کی ہلاکتوں کی رپورٹ ملی ہے۔ 220 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔ ان ہواوؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، سرکاری عمارتوں، اسپتالوں، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکیں زیر آب آگئی۔ بجلی کے کھمبے گرگئے۔ اب طوفان نے زمبابوےاور ملاوی کا رخ کر لیا ہے۔