Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • موزمبیق:  پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک

جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق موزمبیق کی سب سے بڑی عدالت نے اکتوبر 2024 میں ہونے والے متنازع انتخابات میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈینیل چاپو کو فاتح قرار دیا جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ موزمبیق کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پُرتشدد واقعات کے دوران 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے  ہیں۔ ان پُرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مظاہرین نے دکانوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی اور  مسلح افراد نے تھانوں، حراستی مراکز پر بھی حملے کیے۔

دوسری جانب جلاوطن اپوزیشن رہنما وینانسیو مونڈلین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ دوسرے نمبر پر آنے والے وینانسیو مونڈلین اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے ہی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا کر مظاہروں کی کال دے رہے ہیں اور اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت اور پولیس کی جانب سے دھمکی آمیز رویے کے بعد وہ ملک سے چلے گئے تھے۔

ٹیگس