Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • فرانس: نئے سال کی تقریبات کے دوران 1000 گاڑیاں نذر آتش

فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فرانس میں نئے سال کی تقریبات کے دوران تقریباً ایک ہزار کاروں کو آگ لگا دی گئی۔

سحرنیوز/دنیا: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیو نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی تقریبات کے موقع پر اس ملک میں ایک ہی وقت میں لگ بھگ ایک ہزار کاروں کو آگ لگا دی گئی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس میں بدھ کی شام نو سوچو راسی کاروں کو آگ لگا دی گئی۔ تقریباً چارسو بیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے تین سو دس افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے ان اعداد و شمار کو ناقابل قبول قرار دیا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تشدد، ہجوم اور مجرموں کے وحشیانہ اقدامات کا نتیجہ ہے جو عام طور پر کمزور لوگوں کی املاک پر حملہ کرتے ہیں کہ جن کے پاس نجی پارکنگ میں اپنی کاروں کی حفاظت کے لیے ضروری ذرائع نہیں ہوتے.یہ ایسے میں ہےکہ فرانس کے وزیر داخلہ نے پولیس افسران اور سیکورٹی فورسز سے کہا تھا کہ روز افزوں ممکنہ حملوں اور "بین الاقوامی کشیدگی" میں اضافے کے پیش نظر سال کے اختتام کی تقریبات کے دوران مزید چوکس رہیں۔

ٹیگس