ہندوستان اور پاکستان نے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے سفارت کاروں کے ذریعے جوہری تنصیبات اور سہولیات کا تبادلہ کیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی لیڈرپرینکا گاندھی نے ایک بار پھر غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الگ الگ پیغامات میں عیسائی ملکوں کے سربراہوں اورعوام کو نئے سال 2024 کی مبارک باد پیش کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دو ہزار تیئیس کو تشدد اور رنج و الم کا سال قرار دیا ہے
ایرانی عیسائیوں کے مذہبی کیلنڈر کے مطابق حضرت عیسی (ع) کا یوم پیدائش 6 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ تہران میں کچھ دکانوں پر اس تاریخ سے چند دن پہلے پائن اور کچھ عیسائی علامتیں اور مجسمے فروخت ہونے لگتے ہیں۔
روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز کا اقوام متحدہ نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ یوکرین نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔
نئے سال کے آغاز کے موقع پر عراق کے مقدس شہر کربلائے معلیٰ میں موجود ہزاروں زائرین فرزند رسول، سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی چوکھٹ پر پہنچے اور وہاں پر لبیک یا حسین کا نعرہ بلند کر کے اپنے نئے سال کا آغاز کیا۔
سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کو نیا عیسوی سال مبارک ہو۔
نئے سال کے آغاز پر کابل زور دار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
اس باردنیا بھرمیں نئے سال کی آمد پر جہاں جشن کا سا سماں ہے وہیں ہندوستان، پاکستان، چین اور ملائیشیا میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے جشن کی تقریبات ماند پڑ گئیں۔