Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • پی کے کے گروپ کے ہاتھوں ترکیہ کے دس فیوجیوں کی ہلاکت

پی کے کے گروپ نے ایک بیان میں شمالی عراق میں دس ترک فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا نے عراقی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے زاب میں ایک آپریشن میں ایک اعلی افسر سمیت دس ترک فوجی مارے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ان ترک فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔ پی کے کے ایک ملیشیا تنظیم ہے جو شام اور عراق سمیت خطے کے کئی ممالک خاص طور پر شام اور عراق کے ساتھ ترکی کے سرحدی علاقوں میں سرگرم ہے، اور انقرہ نے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
ارنا کے مطابق، سترہ اپریل دوہزار بائیس کو، ترک فوج نے شمالی عراق کے متینا، زاب  افشین اور باسیان علاقوں میں کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔بغداد نے بارہا شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کو قبضے کی کارروائی قرار دیا ہے اور ترک فوج کے پے در پے حملوں کے بعد شمالی شام اور عراق کے بہت سے علاقوں کو خالی کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس