Apr ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں غیرملکی طلبہ خطرے سے دوچار

امریکا میں تعلیمی ویزا رکھنے والے بین الاقوامی طلبہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

سحرنیوز/دنیا: اس ضمن میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ٹیکساس ہے، جہاں ایک سو بائیس سے زائد غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ یا ان کی امیگریشن حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔
حکام کی طرف سے اب تک اس اچانک تبدیلی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر امیگریشن پالیسیوں میں سختی، سوشل میڈیا کی نگرانی اور بعض سیاسی عوامل کے تحت کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں جو تفصیلات اب تک سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ٹیکساس میں کئی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ جہاں کے دسیوں طلبا کے ویزے منسوخ کئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس