روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i444049-روس_اور_یوکرین_کے_درمیان_جنگ_بندی
روس اور یوکرین کے درمیان عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گيا۔
(last modified 2025-05-08T13:52:45+00:00 )
May ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی

روس اور یوکرین کے درمیان عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گيا۔

سحرنیوز/دنیا: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا آج سے آغاز ہوگیا، یہ جنگ بندی دس مئی کی نصف شب تک جاری رہے گی۔روس نےانیس اپریل کو ایسٹر کے موقع پر بھی یوکرین سے جنگ بندی کی تھی۔ 

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ آزمائش رہے گا تاکہ طویل المدتی امن کی راہ تلاش کی جاسکے۔

دیمتری پیسکوف کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو ویسا ہی مناسب جواب دیا جائے گا۔