Jul ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • مخالفین کو سختی سے کچلا جائے؛ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ کے ادارہ امیگریشن اور کسٹمز حکام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو اوباش قرار دیتے ہوئے انھیں فورا گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے ٹیگزاس سے واپس آتے ہوئے غیریقینی کی حالت میں دیکھا کہ اوباش اور بدمعاش قسم کے افراد امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں پر پتھر پھینک رہے تھے ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں داخلی سلامتی کے وزیر کریسٹی نوئم اور بارڈر سیکورٹی افسر ٹام ہیومن کو حکم دیتا ہوں کہ وہ ادارہ امیگریشن و کسٹمز، داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پتھر مارنے والے اوباشوں کو جس طرح بھی ممکن ہو گرفتار کریںامریکی صدر نے کہا کہ ہم آئندہ کبھی بھی کسی ایسی گاڑی پر حملہ ہوتے ہوئے نہيں دیکھنا چاہتے جس پر کوئی سرکاری اہلکار سوار ہو۔ ڈونالڈ ٹرمپ جس نے غیرقانونی مہاجرین کا اخراج اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دے رکھا ہے، لس انجلس میں مہاجرین کے اخراج کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہونے کے بعد ریاستی مقامی حکام کی مرضی کے بغیر چار ہزار نیشنل گارڈز اور سات ہزار میرینس تعینات کر رکھے ہيں۔

ٹیگس