Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran

نیپال میں سابق چیف جسٹس سوشیلہ کرکی نے عبوری وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھالیا۔

سحرنیوز/دنیا: نیپال کے صدر نے سابق چیف جسٹس سوشیلہ کرکی کو عبوری وزیر اعظم مقرر کردیا۔ نیپالی صدر رام چندر پاؤڈل نے صدارتی محل میں ایک مختصر تقریب میں ان سے حلف لیا۔ اس طرح وہ اس ہمالیائی ملک کی پہلی خاتون بن گئیں جو حکومت کی سربراہی کریں گی۔ سوشیلہ کرکی اپنے دورِ عدلیہ میں حکومتی بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کے باعث جانی جاتی ہیں۔ یہ فیصلہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد سامنے آیا جن کے نتیجے میں پچھلی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

ٹیگس