Sep ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • نیپال : نو منتخب وزير اعظم کے خلاف بھی مظاہرہ شروع

نیپال کی نئی عبوری حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنے اور نومنتخب وزیر اعظم کارکی کے خلاف نعرے بازی اور عوامی احتجاج کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی کے خلاف نوجوان اور جین زیڈ تحریک سے جڑے لوگوں میں ناراضگی پیدا ہونے لگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ حکومت مخالف عوامی تحریک کے ہیرو سدن گُورنگ نے سخت الفاظ میں وزیر اعظم کارکی کو سخت خبردار کیا ہے۔

ان کا الزام ہے کہ حکومت عوامی تحریک کے جذبہ کو نظر انداز کر رہی ہے، جسے میں وزیر اعظم کی کرسی تک لایا ہوں اسے ہٹانے میں مجھے وقت نہیں لگے گا۔

اتوار کی رات وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر ہنگامہ بھی ہوا جہاں سابق حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور کئی جین زیڈ گروہوں نے عبوری حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کارکی، وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھتے ہی تحریک کی بنیادی باتوں کو بھول گئی ہیں اور وہ منمانے طریقے سے فیصلہ کر رہی ہے۔ 

 

ٹیگس