Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • غزہ جانے والی کشتیوں کو عالمی تحفظ دیا جائے: صمود فلوٹیلا

صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے عالمی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی جانب روانہ ہونے والے ان بحری جہازوں کی حمایت کریں۔

سحرنیوز/دنیا: صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے اس حق پر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت آزادانہ طور پر حرکت کریں اور انسانی امداد پہنچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ، اٹلی، اسپین اور دنیا کی تمام حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی زبانی حمایت کو عملی جامہ پہنائیں۔

صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے واضح کیا کہ ہم ان حکومتوں سے چاہتے ہیں جو صمود فلوٹیلا کے کاروان کی حمایت کرتی ہیں کہ وہ اس کاروان کو غزہ کی ساحل تک پہنچنے تک ساتھ دیں۔

اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ عالمی قافلہ صمود کے دو جہاز غزہ کے ساحل سے ۲۷۰ سمندری میل کے فاصلے پر ہیں۔

غزہ ما محاصرہ توڑنے کے لئے بننے والی اس بین الاقوامی کمیٹی کے مطابق، ان بحری جہازوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ابھی تقریباً ۵۰۰ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا باقی ہے۔

ٹیگس