Oct ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کو اپنے ہی ملک کے محکمہ قانون سے دو سو تیس ملین ڈالر کا ہرجانہ چاہیے

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ہی ملک کے محکمہ قانون سے دو سو تیس ملین ڈالر کے ہرجانے کا مطالبہ کردیا

سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ماضی میں ان کے خلاف جو تحقیقات کی گئی ہیں ان کی بابت محکمہ قانون انہیں دو سو تیس ملین ڈالر کا تاوان ادا کرے۔
یاد رہے کہ موجودہ صدر ٹرمپ نے دو ہزار تیئس اور چوبیس میں دو الگ الگ مقدمات میں محکمہ قانون پر اپنے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ نے منگل کی رات کہا ہے کہ اپنی ہی حکومت سے یہ مطالبہ بہت عجیب ہے لیکن مجھے بہت نقصان پہنچا ہے لہذا اس کا تاوان ادا کرنا ضروری ہے۔
امریکی محکمہ قانون سے ٹرمپ نے یہ مطالبہ دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے نتائج سے متعلق کیس اور تحقیقات کی بابت طلب کیا ہے۔

ٹیگس