امریکی فوجی مبصر: تہران تل ابیب کو ختم کردینے کی توانائی رکھتا ہے
Oct ۲۵, ۲۰۲۵ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
امریکا کے ایک فوجی مبصر نے کہا ہے کہ ایران صیونی حکومت کو ختم کرسکتا ہے
سحرنیوز/دنیا: امریکا کے سابق فوجی افسر اور مبصر کرنل لارینس ویلکر سن نے امریکا کے معروف صحافی جیکسن ہینکل کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں نے اسرائيلیوں کو مبہوت کردیا۔
سابق امریکی وزیرخارجہ کالن پاول کے آفس سپرنٹنڈنٹ، کرنل لارینس ویلکرسن نے اس انٹرویو میں کہا کہ ممکن ہے کہ جنگ اواخر میں روس، چین یا شمالی کوریا نے ایران کی مدد کی ہو، لیکن یہ میزائل ایران کے اپنے تیار کردہ تھے۔
امریکا کے اس فوجی مبصر نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ایران سے صیہونی حکومت کی شکست کے بارے میں کہا کہ اس جنگ میں اسرائيلیوں کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں اپنی اوقات معلوم ہوگئی اسی لئے جنگ بہت جلد ختم ہوگئی ۔