غزہ میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی ضروری ہے: گوترش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے غرب اردن کی صورتحال کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے غزہ میں وسیع تر امداد رسانی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل نے غزہ کے بارے میں کہا ہے کہ ہم غزہ میں روزآنہ پندرہ لاکھ کھانے کے پیکٹ تیار کرکے تقسیم کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں لوگوں تک پینے کا پانی بھی پہنچایا جارہا ہے اور علاج معالجے کے بعض مراکز بھی کھل گئے ہیں۔
انتونیو گوترش نے کہا کہ سردی کے سخت طوفانوں کے فورا بعد ہم نے خیموں، لباس اور دیگر بنیادی ضرورت کا سامان فراہم کرنے کا اقدام کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسی کے ساتھ کہا کہ آدھا غزہ جہاں اسرائیلی افواج موجود ہیں، وہاں کے کھیت اور محلے ہماری دسترس میں نہیں ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انھوں نے کہا کہ وہاں لڑائی جاری ہے اور عام شہریوں کی جانوں کے زیاں میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمارے امدادی دستوں کو بھی سخت خطرات کا سامنا ہے۔
انھوں نے امریکا اور وینزوئلا کے درمیان کشیدگی بڑھ جانے کے بارے میں بھی مختصر گفتگو کی اور کہا کہ حالات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں اور ہم نے کشیدگی کم کرنے،بات چیت سے اختلافات کے حل اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔