Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • وٹکاف کا تازہ شوشہ: ایران سے مسلسل رابطوں کا دعوی

مغربی ایشیا کے معاملات میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ متعدد بار رابطہ رہا ہے!

سحرنیوز/دنیا: اسٹیو وٹکاف نے امریکی خاتون اول کے بارے میں بنائی گئی دستاویزی فلم کی رونمائی کے موقع پر امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اب تک ایرانی حکام کے ساتھ ان کے بقول متعدد بار ٹیلی فونی اور دیگر طریقوں سے رابطے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر اور دیگر امریکی حکام بارہا اس نوعیت کے دعوے کرچکے ہیں۔

گزشتہ کئی بار سے کیے جانے والے اس نوعیت کے دعووں کا یا تو کچھ دنوں میں جھوٹ ہونا ثابت ہوا ہے یا پھر بات کی نوعیت ہی سرے سے کچھ اور رہی ہے۔

سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر اس طرح کے متضاد دعوے کرکے فریق مقابل کے فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور طاقت کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس