امریکہ ؛ورلڈ کپ کے میچوں کی اجتماعی نشریات کے مقام پر فائرنگ
Jun ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
امریکی پولیس نے کہا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان خوزے میں واقع ایک تفریحی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان خوزے میں واقع ایک تفریحی مرکز میں ، جہاں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ اجتماعی طور پر دیکھنے کا انتظام کیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔
آئی آر آئی بی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے وقت کوئی میچ نشر نہیں ہو رہا تھا اور گزشتہ روز کا آخری میچ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 2 بجے ختم ہو چکا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس