مراکشی مہاجرین اسپین میں بحران پیدا ہونے کا سبب بن گئے۔
اسپین میں 60 ہزار مراکشی مہاجرین کے داخل ہوجانے کے بعد ملک کو بحرانی حالات کا سامنا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر سئوتا میں تقریباً 60 ہزار مراکشی مہاجرین کے داخل ہوجانے کے بعد بحرانی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ اسپین کے خود مختار شہیر سئوتا میں ہزاروں مراکشی مہاجرین کے داخل ہوجانے کے بعد، معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔
شہرسئوتا میں بازار اور دکانیں بند ہوگئی ہیں، روٹی کمیاب ہوگئی ہے اور ہفتے کے آخری دن کے قومی میلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر مہاجرین کی آمد نے اسپین کے مقامی حکام اور استقبالی مراکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
مراکش سے مہاجرین کے اسپین میں داخل ہونے کے دوران کم از کم 34 مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر اموات ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں کیونکہ مہاجرین زمینی اور سمندری، دونوں، راستوں سے اسپین پہنچے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 60 ہزار میں سے 37 ہزار 500 سے زائد مہاجرین مراکش واپس کئے جاچکے ہیں۔
ہمین فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel