ترکمانستان: کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے خصوصی مندوبین کا اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i457376-ترکمانستان_کیسپین_سی_کے_ساحلی_ملکوں_کے_خصوصی_مندوبین_کا_اجلاس
اطلاعات کے مطابق کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے خصوصی مندوبین کا اجلاس ترکمانستان کے شہر آوازہ میں منعقد ہوا ہے۔
(last modified 2026-10-08T16:47:11+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ترکمانستان: کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے خصوصی مندوبین کا اجلاس

اطلاعات کے مطابق کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے خصوصی مندوبین کا اجلاس ترکمانستان کے شہر آوازہ میں منعقد ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکمانستان کے شہر آوازہ میں بدھ کے روز منعقد ہونے والے کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے خصوصی مندوبین کے اجلاس جس میں ایران کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کی۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں کیسپین سی میں پانی کی سطح کم ہونے سمیت مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کیسپین سی میں پانی کی سطح میں کمی کے علل و اسباب کے جائزے کے لئے ساحلی ملکوں کے کمیشن کی تشکیل کی تجویز پیش کی گئی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel