اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان خلائی تعاون میں توسیع
Nov ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ اور اسلام آباد کے مشترکہ خلائی مشن کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکون نے آج منگل کو اپنی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کل بدھ کو ایک مشترکہ خلائی مشن میں، ایک پاکستانی خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ روانہ ہوگا۔
انھوں نے چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کا اسٹریٹیجک حلیف قرار دیا اور کہا کہ یہ مشترکہ خلائی مشن، دونوں ملکوں کے دوجانبہ تعاون میں پیشرفت کی ایک اہم روداد ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ملکوں کا یہ مشترکہ خلائی مشن کامیاب رہے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس