Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ
    امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے نائب پولیس سربراہ کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کی رات کو ٹیکساس میں ایک پٹرول پمپ کے نزدیک پیش آیا۔

حملہ آور نے نائب پولیس سربراہ کے سر اور پیٹھ پر گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے-

اس رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع ہوگئی ہیں اور مسلح حملہ آور کی تلاش جاری ہے-


 گذشتہ مہینوں کے دوران امریکی شہریوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات میں مارے جانے والے پولیس افسروں کی تعداد میں گذشتہ برسوں کی نسبت اضافہ ہوا ہے-
 دو ہزار چودہ میں امریکہ میں اکیاون پولیس افسر مارے گئے تھے جبکہ دو ہزار تیرہ میں مارے جانے والے پولیس افسروں کی تعداد میں نواسی فیصد اضافہ ہوا ہے-
دو ہزار تیرہ میں ستائیس پولیس افسروں کا قتل ہوا تھا- دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک، امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں آٹھ سو افراد ہلاک کئے گئے ہیں-


امریکہ میں سالانہ تیس ہزار سے زائد افراد فائرنگ کے واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں مرنے والوں کی اوسطا شرح ستاسی ہے جبکہ روزانہ اوسطا ایک سو تراسی افراد فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہوتے ہیں-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ میں سالانہ پینتالیس لاکھ ہتھیاروں کی فروخت ہوتی ہے کہ جس کی قیمت دو سے تین ارب ڈالر ہوتی ہے-az29082015

ٹیگس