اوباما حکومت نے بش حکومت سے دس گنا زیادہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ہے
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
اوباما حکومت نے مختلف علاقوں پر حملوں کے لئے بش حکومت سے دس گنا زیادہ ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں-
پریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صحافتی تحقیقات کے مرکز کے مطابق امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے دور حکومت میں صرف پچاس بار ڈرون حملوں کا حکم جاری کیا تھا جبکہ اوباما حکومت نے پانچ سو بار ڈرون طیاروں کو حملوں کے لئے استعمال کیا ہے-اس رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے پاکستان، یمن، صومالیہ اور افغانستان پر حملوں کے احکامات جاری کئے ہیں- فابل ذکر ہے کہ امریکا کا دعوی ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ، جبکہ امریکی حملوں کا اصل نشانہ عام لوگ ہی بنتے ہیں-