Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • بارک اوباما
    بارک اوباما

امریکی صدر نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سائبر سیکورٹی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

جاپان کے این ایچ کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کے اجتماع میں سائبر سیکورٹی کے بارے میں چین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں پچیس ستمبر کو، چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں اس معاملے کو اٹھائیں گے-

اوباما نے کہا کہ اگر پرائیوٹ کمپنیوں کی اطلاعات چوری کرنے کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو اس سے امریکہ اور چین کے تعلقات متاثر ہوں سکتے۔ امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کا دعوی ہے کہ اس کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ چین اور روس کے ہیکروں نے وسیع شراکت کے ساتھ کئی امریکی اداروں کی ویب سائٹس اور لاکھوں سرکاری ملازمین کے اکاؤنٹس ہیک کیے ہیں۔

امریکی حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ کے تجارتی مراکز کے خلاف سائبر حملوں کے سبب، واشنگٹن ، روس اور چین کے سرکاری اورغیر سرکار اداروں کے عہدیداروں کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کئے جانے کا جائزہ لے رہاہے تاہم چینی صدر کے مجوزہ دورہ امریکہ کے سبب اسے ملتوی کردیا ہے-

ٹیگس