جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست دے دی
https://urdu.sahartv.ir/news/کهیل-i449240-جنوبی_افریقہ_نے_پہلے_ٹیسٹ_میچ_میں_ہندوستان_کو_شکست_دے_دی
ہندوستان کے معروف شہر کولکاتا میں کھیلے گئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست دے دی

ہندوستان کے معروف شہر کولکاتا میں کھیلے گئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سحرنیوز/کھیل: موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ کے میچ کے تیسرے ہی دن میزبان ہندوستان کی ٹیم کو تیس رن سے شکست دے دی۔

اس جیت کا سہرا جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤما اور ٹیم کے گیندباز سائمن بارمر کے سرجاتا ہے۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان پچپن رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور بولر سائمن بارمر نے ہندوستان کے چار وکٹ لئے۔