Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • مسجدالحرام کا المناک واقعہ
    مسجدالحرام کا المناک واقعہ

اسلامک ہیریٹیج ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مسجد الحرام کے صحن میں کرین گرنے کے واقعے میں سعودی حکومت کو قصور وار قرار دیا ہے۔

لندن میں قائم اسلامک ہیریٹیج ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عرفان العلوی نے مسجد الحرام میں کرین گرنے کے واقعے کو بم دھماکے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جتنے افراد اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں اتنے کسی بم دھماکے میں مارے جاتے ہیں۔

عرفان العلوی نے مکہ مکرمہ میں مقدس مقامات کے قریب تعمیراتی منصوبوں میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی بنا پر سعودی عرب کے حکام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اسلامک ہیریٹیج ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حکام اسلامی ورثے کے تحفظ اور حجاج کی سلامتی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے مسجد الحرام میں کرینوں کی موجودگی کو حجاج کرام کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں ایک کرین گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک سو سات حجاج جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب پوری دنیا سے کئی لاکھ مسلمان، مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

ٹیگس