Feb ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • جشن انقلاب، کئی ممالک کے سربراہوں کا تہنیتی پیغام

انقلاب اسلامی کی  چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سےقطر کے امیراور دوسرے قطری حکام نےتہنیتی پیغام ایرانی حکام اورعوام کے نام ارسال کئے ہیں۔

سحرنیوز/ ایران: قطر کی سرکاری نیوزایجنسی قنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی کے نام انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

ان کے علاوہ  قطر کے ولی عہد شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی کے نام انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کے عنوان سے مبارک باد کے پیغام بھیجے ہیں جس میں انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام سے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے

ادھر ہندوستان کے وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب  کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے ایرانی ملت، حکومت اور ایرانی وزیرخارجہ کو مبارک باد پیش کی ہے اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے پورے ملک میں شاندار اورعظیم الشان عوامی ریلیوں کا انعقاد ہوتا ہے جس میں جوان، بوڑھے، بچے، مرد وزن بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں اور اس طرح وہ انقلاب اسلامی سے اپنی وفاداری اور اس کے اہداف و مقاصد کے حصول کےلئے مستکبرین کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہدوپیمان کرتے ہیں۔ 

ٹیگس