Jan ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کے امن و استحکام کے تحفظ پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے ہمہ گیر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچـی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو میں دوجانبہ روابط اور علاقائی و بین الاقوامی تغیرات پر تبادلۂ خیال کیا۔

 وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران میں عوام کے پُرامن مظاہروں کو اغیار کے زرخرید تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے اغوا کرکے بلوے اور دہشت گردی میں تبدیل کردیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی خود مختاری اور قومی اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کے لئے عوام کے عزم محکم اور اتحاد پر  زور دیا۔ 

انھوں نے ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی حکام کی مداخلت اور اشتعال انگیزیوں کی سخت مذمت کی۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی روابط میں توسیع پر زور دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے علاقے میں کشیدگی بڑھنے کی روک تھام اور علاقے کے امن و استحکام کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں تعاون کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔ 

 

ٹیگس