ایرانی وزیر خارجہ کی ہندوستانی صدر سے ملاقات+ ویڈیو
May ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کی صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔
سحرنیوز/ایران: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق دہلی کے راشٹر پتی بھون میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون نیز مختلف دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں فریقین نے اس طرح ایران اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مزید توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔ ہندوستان کی صدر اور ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کے مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زوردیا۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہندوستانی حکام سے مختلف مسائل پر گفتگو اور دو طرفہ تعلقات و تعاون کی مزید تقویت کے مقصد سے کل رات اس ملک کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے تھے۔