Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کی ہوا نکل گئی، ایران کی تیل برآمدات بلند ترین سطح پر

امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ایران کا تیل برآمد اس وقت گزشتہ پانچ سال میں بلند ترین شرح پر پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: مئی مہینے میں ایران نے روزانہ 15 لاکھ بیرل سے زائد تیل برآمد کیا ہے۔ یہ 2018 کے بعد سے ایران کے تیل درآمد کی بلند ترین شرح ہے۔

روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران میں تیل کی پیداوار اور برآمدات نئی ریکارڈ شرح پر پہنچ گیا ہے۔

2018 میں امریکہ کے ٹرمپ انتظامیہ کے ایٹمی سمجھوتے سے نکل جانے کے بعد اور ایران پر امریکہ کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد ایران کا تیل برآمد کافی گر گیا تھا۔

اس سے پہلے تک ایران روزانہ تقریبا 25 لاکھ بیرل تیل درآمد کر رہا تھا۔

ایران نے مئی میں یومیہ 30 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل پیدا کیا۔ تیل کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد ایران کی تیل کی پیداوار اور برآمد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران پر تمام پابندیاں برقرار رہیں گی اور جو بھی ملک ایران کے ساتھ کاروبار کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس وقت چین ایران کے تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے جبکہ کچھ دوسرے ممالک بھی ایران سے تیل خرید رہے ہیں۔

ٹیگس