Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran

افغانستان کے پنجشیر علاقے کا طالبان نے محاصرہ کر لیا ہے جبکہ کچھ خبروں میں کہا گیا ہے کہ وادی پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے۔

پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے جس کے دوران مزاحمتی فورس نے طالبان کو کاری ضرب لگانے کا دعوی کیا ہے جبکہ طالبان نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ 

افغانستان کے علاقے پنجشیر کے لئے طالبان اور شمالی مزاحمتی فورس کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ 

اس سے قبل طالبان گروہ نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس کے سیکڑوں کی تعداد میں جنگجو صوبے پنجشیر کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ پنجشیر کے مقامی حکام نے پرامن طریقے سے اس صوبے کو طالبان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزاحمتی فورس کا حصہ بنے افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے مطابق طالبان نے وادی پنجشیر کے داخلی راستے کے قریب اپنے افراد کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل طالبان کو وادی اندراب میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا - ان کا کہنا تھا کہ مزاحمتی فورس نے سالنگ ہائے وے کو بند کردیا ہے۔

ٹیگس