سعودی حمایت یافتہ یمنی مستعفی حکومت کے وزیردفاع کے قافلے پر ڈرون حملہ
Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
یمن میں مستعفی سعودی حمایت یافتہ حکومت کے وزیردفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور تعز کے مستعفی گورنر کے قافلے پر ڈرون حملے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی حمایت یافتہ سعودی حکومت کے وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور تعز کے مستعفی گورنر پر ایک ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈرون حملے میں یمنی مستعفی حکومت کے وزیر دفاع، گورنر اور چیف آف جنرل اسٹاف محفوظ رہے اور ان کے قافلے کے ہمراہ دیگر افراد اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔