صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کا حملہ
Dec ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں میں کئی صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی تحریک استقامت نے زرعیت صیہونی فوجی چھاؤنی، حدب یارون و راہب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں، خربہ ماعر میں صیہونی فوج کے توپ خانے، مغربی الجلیل میں صیہونی فوجی مرکز اور جل العلام میں صیہونی فوجی اجتماعات کے مراکز اور اطراف کے علاقوں کو براہ راست نشانہ بنایا اور صیہونی جنگ ساز و سامان کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جل العلام اور مقبوضہ شبعا فارمز نیز کفرشوبا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان نے براہ راست حملہ کیا۔ صیہونی ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شبعا فارمز میں فوجی ٹھکانے پر ایک میزائل فائر ہوا۔