Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • کاظم عابدی۔ غازی پور، یوپی، ہندوستان۔

یہ خط ہندوستان کے ہمارے ایک سینئر سامع کاظم عابدی صاحب کا ہے۔

کاظم عابدی صاحب رقم طراز ہیں کہ فرزند رسول، چہارم قندیل امامت و زجاج ہدایت، جد نامدار حضرت امام زین العابدین (ع) کے یوم شہادت پر ریڈیو تہران کے خصوصی نشریات سے مستفید ہوا۔ آپ کی پیش کش  بے حد دل نشیں تھی۔ حضرت امام زین العابدین (ع) کی ذات والا صفات در حقیقت شہادت حسینی کی پاسبان اور پیغام کربلا کی امین تھی۔ آپ نے تپ محرقہ کے عالم میں قید و بند کی صعوبات برداشت کیں۔ گلستان رسول مدنی (ص) کو اجڑتے دیکھا۔ شام غریباں کے سناٹے میں نماز تہجد ادا کی۔ جلتے خیموں سے وارثان آیت تطہیر کو سر و پا برہنہ نکلتے دیکھا۔ آفرین امام برحق پر، اس کے باوجود یزیدی منصوبے کو خاکستر کرکے انجیل آل محمد "صحیفہ کاملہ" امت کے حوالے کردی۔

ٹیگس