Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • چوہدری فہیم نور، ننکانہ صاحب، پاکستان

چوہدری فہیم نور صاحب عالمی لسنرز متحدہ تنظيم آف پاکستان کے سربراہ ہیں۔

چوہدری فہیم نور صاحب اپنے چھوٹے سے خط میں لکھتے ہیں کہ ایران کی سرزمین جنوب مغربی ایشیا کی قدیم تہذیبوں کی حامل رہی ہے۔ اس خطہ ارضی کو "فارس" بھی کہتے تھے اور یہاں بولی جانے والی زبان اب بھی فارسی کہلاتی ہے۔ وسطی و جنوبی ایشیا اور عرب اقوام کے درمیان واقع ہونے کے باوجود اس سرزمین نے ان دونوں علاقوں سے بہت کم اثر لیا اور ہمیشہ اپنی مقامی تہذیب کی پرورش ہی اس سرزمین کا طرۂ امتیاز رہی ہے۔ ہماری طرف سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارک باد قبول ہو۔


ٹیگس