Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • چوہدری فہیم نور، ننکانہ صاحب، پاکستان

یہ عالمي لسنرز متحدہ تنظيم آف پاکستان کے سربراہ چوہدری فہیم نور صاحب کا خط ہے۔

چوہدری فہیم نور صاحب نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے حالیہ دورۂ پاکستان کے بارے میں خط لکھا ہے۔ یہ اپنےخط میں لکھتے ہیں کہ اس دورے کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان پانچ سالہ ٹریڈ تعاون کے منصوبے پر دستخط اہم پیش رفت ہے۔ پانچ سال میں باہمی تجارت کو پانچ بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گيا ہے جبکہ اس وقت ایران پاکستان تجارت کی مالیت چند سو ملین ڈالر ہے۔ پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے صحت، تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی 6 یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ میری طرف سے اس کامیاب دورے پر مبارک باد قبول کریں۔

ٹیگس