Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  •  کاظم عابدی. ہندوستان

کاظم عابدی صاحب، غازی پور، یو پی

 کاظم عابدی صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ اربعین حسینی کے مقدس اور محترم موقع کی مناسبت سے ریڈیو تہران کی نشریات سے مثاب ہوا۔ درمیان میں نوحہ خوانی کا بھی التزام تھا۔ حزنیہ اشعار سن کر حقیر اور اہل خانہ تا دیر اشک فشانی کرتے رہے۔ بارگاہ قاضی الحاجات میں دست بدعا ہوں کہ ریڈیو تہران کی صلاحیت، مقبولیت اور توفیق میں اضافہ اور بندہ آثم کے حقیر قطرات اشک کو بنت رسول الثقلین، مادر حسنین کریمین کے رومال اطہر میں شرف قبولیت حاصل ہو، آمین۔ آخر میں لکھا ہے کہ جناب محمد اکرم سیال صاحب کی خدمت عالی میں تسلیمات عرض ہیں۔



ٹیگس