شیخ مشرف حسین۔ ہندوستان
شیخ مشرف حسین۔ مڈکھیڑ، ضلع ناندیڑ، مہاراشٹر۔
شيخ مشرف صاحب اپنے برقی خط میں لکھتے ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو ہمارا محبت بھرا سلام۔ ہم بس یہی چاہتے ہیں کہ خدا ایرانیوں کی سوچ میں اضافہ کرے اور انہیں بہت ہوشیار بنائے تاکہ وہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں۔ امریکہ کو ابلیس کا بھائي یا اس کی اولاد بھی کہیں تو بھی ٹھیک ہے۔ ایرانی بس ایسے ہی متحد رہیں اور حکومت کا ساتھ دیتے رہیں اور اپنی اسلامی طاقت کی حفاظت کرتے رہیں۔ یہ مزید لکھتے ہیں کہ میرے خیال میں سعودی حکمرانوں کو اپنا نام بہت پہلے ہی بدل لینا چاہئے تھا۔ نام کے مسلمان، انسانیت کے دشمن، اسلام دوست ایران کے دشمن۔ اسلامی اصولوں والے ایران سے دشمنی اسلام سے دشمنی کے برابر ہے۔ باقی پروگراموں کے حوالے سے عرض ہے کہ ”جام جم“ میں نئے نئے موضوعات پر گفتگو کریں۔ امریکہ اور اسرائیل مردہ باد، ایران زندہ باد۔