محمد آصف خان۔ پاکستان
محمد آصف خان صاحب کا تعلق پارہ چنار سے ہے۔
اپنے خط میں محمد آصف خان صاحب لکھتے ہیں کہ ایک عرصے تک پابندی کے ساتھ ریڈیو تہران اور زاہدان کو خط لکھتا رہا ہوں لیکن گزشتہ کئي برسوں سے اس سلسلے کو مختلف وجوہات کی بنا پر بند کرنا پڑ گيا تھا جس کی ایک وجہ میری طبیعت تھی جو کچھ عرصے خراب رہی۔ الحمد للہ اب بہتر ہوں اور ریڈیو تہران پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں، آواز کبھی بہت خراب ہوجاتی ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئي لیکن ریڈیو تہران کی آواز پر کوئي اثر نہیں پڑا، برائے مہربانی اس کے لئے سنجیدہ کوشش کریں، ہم دور دراز کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ ویسے بھی ہمارا علاقہ افغانستان کی سرحد پر واقع ہے لیکن اب کوشش کر رہا ہوں کہ نشریات انٹرنیٹ کے ذریعہ سنوں۔ اس حوالے سے مستقل بنیادوں پر کام کر رہا ہوں۔ میرے خط کو پروگرام بزم دوستاں میں ضرور شامل کیجئے گا۔ سب دوستوں کو سلام۔