Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • نواب اصغرعلی خان - ہندوستان

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنؤ سے یہ خط ارسال کیا ہے جناب اصغرعلی خان صاحب لکھتے ہیں کہ

بزم دوستان میں میرا خط پڑھا گیا بہت اچھا لگا، جناب تقوی صاحب نے نہایت ہی صبرو تحمل کے ساتھ میرے خط کا جواب دیا میں آپ کے پروگرام پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں، سارے پروگرام بہت ہی اچھے اور معیاری ہیں، خاص طور پر خبریں اور تبصروں کا تو جواب ہی نہیں ہے ریڈیو تہران نے اپنے معیار کو برقرار رکھا ہوا ہے اور امید کی جاتی ہے  کہ اس کیفیت کو برقرار رکھا جائے۔ ریڈیو تہران وہ خبریں نشر کرتا ہے جو دیگر چو دیگر نشریاتی ادارے نشر نہیں کرتے ریڈیو تہران اسلامی جمہوریہ ایران کی جرآت و ہمت کو ہمارا سلام پہلے میں خط پابندی کے ساتھ نہیں لکھتا تھا لیکن اب میں نے اپنے آپ سے عہد کیا ہے کہ میں ریڈیو تہران کو پابندی کے ساتھ خط رکھا کروں گا، تقوی صاحب نے میرے خط جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پروگرام میں کوئی خامی یا کمی رہ گئی ہو تو آپ تنقید بھی کرسکتے ہیں لیکن میرے بھائی ریڈیو تہران کے پروگرام اتنے کامل اور مکمل ہوتے ہیں کہ ہم تلاش کرنے کے بعد بھی غلطی اور خامی پکڑنے میں ناکام رہے۔ سب دوستوں کو میرا خلوص بھرا سلام۔

ٹیگس