نواب اصغرعلی خان - ہندوستان
یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنؤ سے نواب اصغر علی خان صاحب نے لکھتے ہیں کہ
سب سے پہلے نوروز کی مبارک باد قبول کیجیئے، ایرانیوں اور دنیا بھر میں فارسی زبان بولنے والوں کو نیا سال ہجری شمسی سال مبارک ہو، ہمارے یہاں بھی نوروز کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گيا، جس میں ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے مخصوص روایتی پکوان تیار کیئے گئے، ویسے ہندوستان میں ان ایام میں گل و گیاہ کی نمائش منعقد کی جاتی ہیں اور بسنت منائی جاتی ہے، بہرحال ایران میں اس جشن کا خاص اہتمام ہوتا ہے اور ایرانی قوم ان ایام سے خوب لطف اندوز ہوتی ہے۔
نواب اصغرعلی خان صاحب لکھتے ہیں کہ میرے پچھلے خط کا بھی آپ نے بڑی خوبصورتی جواب دیا تھا مجھے بہت اچھا لگا، اس لئے آج اپنے خط کو بڑے خوشگوار موڈ میں لکھ رہا ہوں امید کرتا ہوں کہ پورے خط کو پروگرام میں شامل کریں گے۔